• news

لاہور میں نوجوان‘ چناب نگر میں خاتون نے پھندا لیکر خودکشی کر لی

لاہور + چناب نگر (نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی) چوہنگ کے علاقے ضمیر ٹاﺅن کے رہائشی 22 سالہ نوید نے مبینہ طورپر نامعلوم وجوہات پر گلے میں رسی سے پھندا ڈال کر خودکشی کر لی ہے۔ پولیس نے نعش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ چناب نگر سے نمائندہ خصوصی کے مطابق شادی شدہ خاتون نے گھریلو ناچاقی پر درخت سے لٹک کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ چناب نگر کے نواحی علاقہ کی سمیرا بی بی کے گھر کے حالات کچھ اچھے نہ تھے اور گھر میں فاقہ تھا جس کی پاداش میں 35 سالہ سمیرا نے گھر کے اندر لگے ہوئے درخت سے پھندا لیکر خودکشی کر لی۔

ای پیپر-دی نیشن