ڈیفنس : فارمیسی میں لوٹ مار کے دوران ساتھی کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک، دوسرا فرار
لاہور‘ فیروز والہ (نامہ نگاران) جی ٹی روڈ پر موبائل ڈاکوﺅں نے مسافروں سے بھری ہوئی بس لوٹ لی۔ ڈاکو لاکھوں روپے مالیت کے زیورات، نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔ ڈاکوﺅں نے دیگر وارداتوں میں شہریوں سے مجموعی طور پر ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کے سامان سے محروم کر دیا۔ کوٹ عبدالمالک کے قریب دن دہاڑے بنک سے رقم لے کر آنے والے فیکٹری ملازم قیصر کو ڈاکوﺅں نے گن پوائنٹ پر روک کر ساڑھے تین لاکھ روپے کی رقم اور دو موبائل چھین کر لے گئے۔ جی ٹی روڈ کی آبادی کھوڑی کے قریب مسافروں کے روپ میں سوار موبائل مسلح ڈاکوو¿ں نے بس مسافروں سے گن پوائنٹ پر لاکھوں روپے مالیت کے زیورات نقدی موبائل اور گھڑیاں چھین لیں۔ اسی تھانہ کے علاقہ گرڈ سٹیشن کے قریب تین ڈاکو محمد رضا سے گن پوائنٹ پر 10لاکھ 38ہزار روپے نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔ لاہور روڈ پر دن دیہاڑے دو ڈاکو ارسلان سے 20لاکھ روپے نقدی دو موبائل چھین کر فرار ہوگئے۔ شرقپور روڈ پر دو ڈاکو محمد حنیف سے 1لاکھ 70ہزار روپے نقدی اور موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔ نامعلوم افراد نے مختلف علاقوں سے ایک کار اورسات موٹرسائیکل چوری کر لی۔ علاوہ ازیں لاہور کے مختلف علاقوں میں ڈاکوو¿ں اور چوروں نےڈکیتی وچوری کی وارداتوں میں متعدد شہریوں سے کروڑوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیا جبکہ ڈیفنس کے علاقے میں فارمیسی میں وارادت کے دوران ڈاکوکی فائرنگ سے اس کا اپنا ساتھی ہلاک ہو گیا ہے۔ ڈیفنس میں بھٹہ چوک کے قریب دوڈاکوو¿ں نے ایک فارمیسی میں گھس کر لوٹ مار شروع کی تو فارمیسی کے عملے نے مزاحمت کرتے ہوئے ایک ڈاکو کو دبوچ لیا۔ جس پر دوسرے ڈاکو نے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کی زد میں آکر اس کا اپنا ساتھی ڈاکو مارا گیا جبکہ فائرنگ کرنے والا ڈاکو موقع سے دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ہلاک ہونے والے ڈاکو کی لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے جبکہ ہلاک ہونے والے ڈاکو کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ غالب مارکیٹ میں چوروں نے خالد حمید کی دکان کے تالے توڑ کر الیکٹرک تجوری میں سے ڈیڑھ کروڑ روپے رقم چوری کر لی جبکہ چور دکان میں نصب ڈی وی آر اور کیمرے بھی اتار کرساتھ لے گئے۔ ڈاکوو¿ں نے سندر کے علاقے میں محمد احمد کے گھرگھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 65 لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا اور فرار ہوگئے ہیں۔ چوروں نے کوٹ لکھپت میں اعجاز احمد کے گھر کے تالے توڑ کر 11 لاکھ 64ہزار 8 سو روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی، موٹر سائیکل اور دیگر سامان جبکہ ہربنس پورہ میں روشن چاند کے فرنیچر کے گودام کے تالے توڑ کر 10لاکھ 28ہزار مالیت کی آرا مشینیں، نقدی اور دیگر سامان چوری کر لیا ہے۔ ڈاکوو¿ں نے شادمان میں تنویر سے 74 ہزار روپے اور موبائل فون، قائداعظم انڈسٹریل سٹیٹ کے علاقے میں تنویر سے 39ہزار روپے اور موبائل فون، نواں کوٹ کے علاقے میں فرحان سے 17ہزار روپے اور موبائل فون، اچھرہ کے علاقے میں صابر سے 4 ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا ہے۔ ڈاکوو¿ں نےجوہر ٹاو¿ن، ڈیفنس، جنوبی چھاو¿نی،نصیر آباد اور غالب مارکیٹ کے علاقوں میں سے 5 کاریں جبکہ مانگا منڈی، گڑھی شاہو، غازی آباد، راوی روڈ، ساندہ، شاہدرہ اور وحدت روڈ کے علاقوں میں سے 7 موٹر سائیکلیں چوری کر لی ہیں۔