لاہور‘ فیصل آباد‘ کامونکی‘ نارنگ منڈی: بچے سمیت 6 خواتین سے زیادتی
لاہور‘ فیصل آباد‘ نارنگ منڈی ‘ کامونکی (نامہ نگار + نمائندگان خصوصی + نمائندہ نوائے وقت) شہر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران تین خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا گیا ہے۔ پولیس نے تینوں واقعات کے مقدمات درج کر لئے ہیں، مگر تاحال کوئی ملزم گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاو¿ن کے علاقے میں ملزم فیصل نے اپنی گھریلو ملازمہ (ن) کو گھر میں اکیلا پا کر جنسی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا۔ باغبانپورہ کے علاقے میں ملزم کاشف نے جواں سالہ لڑکی کو شادی کا جھانسہ دے کر جنسی درندگی کا نشانہ بنانے کے علاوہ کر قابل اعتراض ویڈیوز اور تصاویر بنا لیں اور لڑکی کو بلیک میل کرکے اڑھائی لاکھ روپے ہتھیا لئے جبکہ رائیونڈ سٹی کے علاقے میں ملزم ندیم اور اس کے دو ساتھیوں نے طفیل کی بیٹی (س) کو گھر میں گھس کر جنسی درندگی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی شورکرنے پر ملزمان اہلخانہ کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے فرار ہو گئے ہیں۔ جبکہ اوباش ملزم نے جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کی ایم فل کی طالبہ کو ہوس کا نشانہ بنا دیا جبکہ برہنہ تصاویر اور ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے لگا، تھانہ گلبرگ پولیس رپورٹ کے مطابق جی سی یونیورسٹی میں زیر تعلیم ایم فل کی طالبہ صالح اکرم نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ ملزم ساجد شاہزیب سکنہ شیخوپورہ روڈ نے بات کرنے کے بہانے اسے یونیورسٹی سے باہر بلایا اور نڑ والا روڈ پر واقع تاج ہوٹل کے کمرے میں لے گیا، اوباش نے بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا، تفصیل کے مطابق تھانہ سمن آباد کے علاقہ نثار کالونی میں مرتضیٰ کا بارہ سالہ بیٹا ذیشان گلی میں کھیل رہا تھا کہ ملزم ارشد بچے کو ورغلا کر اپنے گھر لے گیا اور اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ نارنگ کے نواحی گا¶ں کوٹ عبداللہ میں تین درندوں نے 10 سالہ معصوم س کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔ ملزمان گرفتار، تفصیل کے مطابق نارنگ منڈی کے نواحی علاقے کوٹ عبداللہ میں 10 سالہ س سودا سلف لینے دکان پر گئی جہاں دکاندار شہزاد نے دوساتھیوں ذیشان اور آصف کے ہمراہ بچی کو کمرے میں لے جا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ کامونکی میں اوباش شخص نے نوکری کا جھانسہ دے کر دوشیزہ کو جنسی درندگی کا نشانہ بناڈالا۔ بتایا گیا ہے کہ شیخوپورہ کا فیاض نوشہرہ ورکاں کی سمیرا کو نوکری کا جھانسہ دے کر گاڑی میں موضع سالار کھیتوں میں بنے ڈیرہ پر لے گیا جہاں پر فیاض نے اپنے دو نامعلوم ساتھیوں کی مدد سے سمیرا کو زبردستی جنسی درندگی کا نشانہ بنا دیا۔