بھارتی ریاست راجستھان میں ٹرک ‘ بس کی ٹکر، 11 افراد ہلاک،12 زخمی
جے پور(این این آئی)بھارت کی ریاست راجستھان میں ٹرک بس سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی پولیس نے بتایاکہ فلائی اوور پر ایندھن ختم ہونے کے بعد بس رکی ہوئی تھی، اسی دوران پیچھے سے ٹرک اس سے ٹکرا گیا۔پولیس کے مطابق حادثے میں 5 مرد اور 6 خواتین کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔پولیس کے مطابق حادثے کے وقت کچھ مسافر بس میں موجود تھے جبکہ کچھ باہر کھڑے ہوئے تھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے حادثے کے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہیں۔