• news

ایف بی آر نے گریڈ 21 اور 20 کے 45 افسروں کے تبادلے کر دیئے

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی) ایف بی آر نے گریڈ 21 اور 20 کے 45 افسروں کے تبادلے کر دیئے ہےں ،گریڈ 21 کے افسر محمد صادق کو چیف کلیکٹر کسٹمز ایکسپورٹ کراچی، گریڈ 21 کی افسر سیمہ رضا کو چیف کلیکٹر کسٹم نارتھ اسلام آباد، گریڈ 21 کے افسر محمد عمران کو ڈی جی ریفارمز اسلام آباد تعےنات کر دیا گیا۔ گریڈ 21 کے افسر محمد سلیم کو ڈائریکٹر جنرل ویلیویشن کراچی، سائمہ شہزاد کو ڈی جی کسٹم اکیڈمی کراچی، گریڈ 21 کے افسر عرفان الرحمن کو ڈی جی ان فٹ آرگنائزیشن کراچی، گریڈ20 کے افسر سعید اکرم کو کلیکٹر خیبر پختون خواہ کسٹم ہاو¿س پشاور، فیروز عالم کو ڈی جی انفورسمنٹ اسلام آباد، محمد محسن رفیق کو چیف ایڈمن پول اسلام آباد عمران احمد چوہدری کو کلیکٹر ایڈ جیوڈی کیشن اسلام آباد، حسن ثاقب کو ڈائریکٹر انٹیلیجنس اسلام آباد، گریڈ 20 کے افسر سائمہ آفتاب کو کلیکٹر کسٹم سمبڑیال سیالکوٹ، عظمت طاہرہ کو کلیکٹر کسٹم اپریزمنٹ ایسٹ لاہور تعینات کیا گیا ہے۔ گریڈ ویز کے افسر ثناءاللہ ابڑو کو ڈائریکٹر ریفارمز کراچی، محمد نیر شفیق کو چیف ٹیرف اسلام آباد محمد سعید بھٹو کو کلیکٹر کسٹم ایڈ جیوڈیکیشن فیصل آباد محمد عرفان واحد کو کلیکٹر کسٹم اپریسمنٹ کراچی معین الدین عوان وانی کو ڈائریکٹر انٹیلیجنس انویسٹیگیشن راولپنڈی، بیلم رمضان کو ڈائریکٹر ویلیویشن لاہور، متین عالم کو کلیکٹر انفورسمنٹ لاہور تعینات کر دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن