قومی کرکٹرز کی کولمبو میں پریکٹس، مضبوط کم بیک کرینگے: مورنی مورکل
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ٹیم نے ایشیا کرکٹ کپ کے اہم میچ کےلئے کولمبو پریما داسا سٹیڈیم میں پریکٹس کی ۔ فاسٹ باﺅلرز شاہین شاہ آفریدی ،زمان خان اور وسیم جونیئرنے بھی پریکٹس سیشن میں حصہ لیا ۔ بیٹرز اور سپنرز کے درمیان بھی مقابلہ جاری رہا ۔ پاکستان ٹیم کے باﺅلنگ کوچ مورنی مورکل نے کہا کہ نسیم شاہ کی انجری بڑادھچکا ہے۔فاسٹ باﺅلرز کو فٹنس کے مسائل ہوئے ہیں ۔دوسرے باﺅلرز کیلئے موقع ہے کہ وہ اس سے فائدہ اٹھائیں ۔شاہین آفریدی ورلڈ کلاس باﺅلر ہے اس کی موجودگی سے میں خوش ہوں۔شاہین آفریدی ڈسپلن کےساتھ باﺅلنگ کرنےوالاباﺅلرہے ۔بھارت کےخلاف میچ میں ہما ر اپلان تھا لیکن اس پر اچھی طرح عملدرآمد نہیں ہو سکا ۔ موقع ملا ہے کچھ چیزوں کوبہتر کریں ۔ہم مضبوط طریقے سے کم بیک گے ۔شاہین آفریدی سے ہمیں بڑی امیدیں ہوتی ہیں ۔ہم انجریز کو کنٹرول نہیں کر سکتے یہ کھیل کا حصہ ہے ۔زمان خان کو باﺅلنگ کرتا ہوا دیکھنے کیلئے پرجوش ہوں ۔ کنڈیشنز سپنرز کیلئے مددگار ہیں ۔ پلیئرز کم بیک کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔میں اب بھی باﺅلنگ شوق سے کرتا ہوں خود کو فٹ رکھتا ہوں ۔زخمی نسیم شاہ ایشیا کپ سے باہر ہو گئے ۔ زمان خان کو سکواڈ میں شامل کر لیا گیا جنہوں نے سکواڈ کو جوائن کرلیا ۔پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ایشیا کپ کے سپر 4 کے اہم میچ کیلئے اپنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔پاکستان ٹیم میں 5 تبدیلیاں کی گئی ہیں، محمد حارث، سعود شکیل، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر اور زمان خان کو شامل کیا گیا ہے۔فخر زمان، سلمان علی آغا، فہیم اشرف، نسیم شاہ اور حارث رو¿ف سری لنکا کےخلاف میچ میں آرام کرینگے۔ ٹیم میں کپتان بابر اعظم، نائب کپتان شاداب خان، شاہین آفریدی، امام الحق، محمد رضوان،افتخار احمد، محمد حارث، سعود شکیل، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر اور زمان خان شامل ہیں۔