• news

وفاقی ٹیکس محتسب نے گرین چینل گوشوارہ رواں سال سے متعارف کرانے کا حکم جاری کر دیا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی ٹیکس محتسب نے پنشنرز اور تنخواہ داروں کے گوشواروں سے متعلق اہم اقدام کیا ہے۔ وفاقی ٹیکس محتسب نے گرین چینل گوشوارہ رواں سال سے متعارف کروانے کا حکم دیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق ایف بی آر کو فوری اقدام کے ذریعے آئی ٹی بیسڈ گرین چینل گوشوارہ جاری کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ وفاقی ٹیکس محتسب نے دس لاکھ چالیس ہزار فائلرز کی جان پیچیدہ فائلنگ سے چھڑانے کا حکم دیا ہے۔ آمدن اور ٹیکس سے متعلق 34 اقسام کی تفصیلات دینے کی شرط ختم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن