2 بڑی فیلڈ زمین تکنیکی خرابی، کراچی سمیت سندھ میں گیس فراہمی میں کمی
کراچی (کامرس رپورٹر) سوئی سدرن کمپنی کو گیس فراہم کرنے والی دو بڑی فیلڈز سے تکنیکی وجوہات کی بناءپر 12کروڑ مکعب فٹ گیس کی قلت کا سامنا ہے، جس کے باعث کراچی سمیت سندھ بھر میںگیس کی فراہمی میں کمی کا سامنا ہے۔ ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق جمعرات کی صبح سے سوئی سدرن گیس کمپنی کو سخت چیلنجز کا سامنا ہے، کیونکہ ادارہ جن گیس فیلڈز سے قدرتی گیس خریدتا ہے ان میں سے دو فیلڈز سے مجموعی طور پر 120 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی فراہمی میں کمی واقع ہوئی ہے۔ کنڑ پساکھی گیس فیلڈ بجلی کے بریک ڈا¶ن کی وجہ سے 100 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کم فراہم کر رہی ہے جبکہ نعمت بسال اپنے تکنیکی وجوہات کی وجہ سے 20 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کم فراہم کر رہی ہے۔ ترجمان کے مطابق گیس کے فراہمی میں اس واضح کمی نے ایس ایس جی سی کے سسٹم کو بری طرح متاثر کیا ہے اور انتظامیہ گھریلو صارفین کو اولین ترجیح پر رکھتے ہوئے گیس لوڈ کو مینج کرنے کی پوری کوشش کر رہی ہے، کمپنی صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے اور اس بارے میں وہ اپنے سٹیک ہولڈرز کو مطلع رکھے گی۔