• news

کریک ڈاﺅن جاری: ایک ارب یونٹ بجلی 95 کروڑ روپے ریکور، ساڑھے 8 ہزار ٹن چینی برآمد

اسلام آباد‘ لاہور، قصور، کراچی، پشاور(نامہ نگاران+ نمائندہ نوائے وقت+ کامرس رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی) حکومت کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری ہے۔ پاور ڈویژن نے دعویٰ کیا ہے کہ صرف سات دنوں میں ایک ارب یونٹ بجلی ریکور کرکے 490 بجلی چوروں کو گرفتار کر لیا۔ سیکرٹری پاور ڈویژن راشد لنگڑیال نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ 7 ستمبر سے 14 ستمبر تک بجلی چوروں کے خلاف 4 ہزار 241 مقدمات درج ہوئے۔ سات روز میں 490 بجلی چو گرفتار کئے گئے۔ اب تک 95 کروڑ روپے 10 لاکھ کی ریکوری کی گئی۔ ملک بھر میں چینی ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ خیبر پی کے میں ایک ہفتے میں 8 ہزار 445 میٹرک ٹن چینی برآمد کر لی گئی۔ مہنگی چینی فروخت کرنے والے 37 ڈیلرز کو گرفتار کر لیا گیا۔ عارف والا سے چینی کی 1750 بوریاں برآمد کرکے گودام سیل کر دیا گیا۔ دوسری طرف سوئی ناردرن نے گیس چوروں کے خلاف کریک ڈاﺅن کے دوران 212گیس کنکشنز منقطع کر دئیے جبکہ گیس چوری کی مد میں ملزمان سے 19لاکھ روپے وصول کیے جائیں گے۔ ترجمان کے مطابق سوئی ناردرن کے تحت اسلام آباد میں گیس چوری کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔ سیالکوٹ، سرگودھا، گوجرانوالہ، گجرات میں گیس چوری پر 64صارفین کی گیس کاٹ دی گئی جن سے دو لاکھ سے زائد رقم وصول کی جائے گی۔ اسلام آباد میں گیس چوروں سے 15لاکھ روپے وصول کیے جائیں گے، فیصل آباد، لاہور، ساہیوال، شیخوپورہ میں گیس چوری پر 42کنکشن منقطع کئے گئے جن سے ایک لاکھ سے زائد رقم بک کردی گئی، بہاولپور اور ملتان میں 59گیس کنکشنز منقطع کردئیے گئے۔ ترجمان کے مطابق گیس چوری پر صارفین کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کروائی جائیں گی۔ سوئی سدرن گیس کمپنی نے بھی گیس چوروں کیخلاف آپریشن میں متعدد گیس چوروں کو جرمانے کی سزا دی ۔ لاہور سمیت صوبہ بھر میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاو¿ن میں تیزی لائی گئی ہے اور ملکی وسائل کو نقصان پہنچانے یا چوری کرنے والے ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بتایا کہ لاہور سمیت صوبہ بھر میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاو¿ن کے دوران 23565 مقدمات درج کرتے ہوئے 14985 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ بجلی چوروں کے خلاف 10430 مقدمات چالان کئے گئے جبکہ 8890 زیر تفتیش ہیں، صوبہ بھر میں 1225 مقدمات درج، 32 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں بجلی چوروں کے خلاف 236 مقدمات درج کئے گئے۔ لیسکو قصور اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں ن لیگ کی ضلعی صدر بھی بجلی چوری میں دھر لی گئیں، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔لیسکو قصور اور پولیس کی مشترکہ بڑی کاروائی،مسلم لیگ ن کی ضلعی صدر صفیہ سعید بھی بجلی چوری میں ملوث پائی گئئیں، لیسکو اہلکاروں نے پولیس کی مدد سے ڈیرہ پر ڈائریکٹ سپلائی پکڑ لی، ضلعی صدر ن لیگ کے ڈیرہ سے ڈائریکٹ تاریں کاٹ کر بجلی منقطع کر دی گئی،پولیس تھانہ اے ڈویژن نے صفیہ سعید کے شوہر اور بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔پیسکو ٹاسک فورس نے سابق ایم این اے بلال رحمان کے گھر پر چھاپہ مارا ترجمان پیسکو کے مطابق سابق رکن قومی اسمبلی بجلی چوری میں ملوث ہے بلال رحمان پیسکو کے 23 لاکھ نادہندہ ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن