رواں مالی سال پاکستان نے 24.6 ارب ڈالر کی ادائیگیاں کرنی ہیں: سٹیٹ بنک
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) گورنر سٹیٹ بنک نے معاشی تجزیہ کاروں کے اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ رواں مالی سال پاکستان کو 24 ارب 60 کروڑ ڈالر ادا کرنے ہیں۔ 21 ارب 20 کروڑ ڈالر کا قرض ادا کرنا ہے۔ تین ارب 40 کروڑ ڈالر قرض پر سود ادا کرنا ہے۔ حکومت رواں مالی سال 2 ارب 80 کروڑ ڈالر کا قرض ادا کر چکی ہے۔ آٹھ ارب ڈالر کے قرضے رول اوور کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔ تین ارب ڈالر کے قرضے رول اوور ہونے کے مرحلے میں ہیں۔