ایران، امریکہ میں قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ، منجمد ایرانی 6 ارب ڈالر جاری ہونگے
تہران (نوائے وقت رپورٹ) قطر کی ثالثی میں ایران اور امریکہ کے درمیاں قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ ہو گیا۔ ایرانی وزیر خارجہ امیر حسین کے مطابق ایران، قطر کی ثالثی میں امریکہ سے قیدیوں کے تبادلے کیلئے تیار ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق معاہدے کے تحت ایران، امریکہ ایک دوسرے کے 5,5 قیدی رہا کریں گے۔ معاہدے کے تحت جنوبی کوریا میں منجمد ایران کے 6 ارب ڈالر کے اثاثے جاری ہوں گے۔