• news

کالعدم ٹی ٹی پی پاکستان کی علاقائی سالمیت کیلئے بڑا خطرہ بن گئی: امریکہ

واشنگٹن(آئی این پی)افغانستان کے امریکی نمائندہ خصوصی تھامس ویسٹ نے کہاہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی علاقائی سالمیت کے لیے بڑا خطرہ بن گئی ہے،تھامس ویسٹ نے واشنگٹن میں تھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بھی کالعدم ٹی ٹی پی کے حملوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جو علاقائی سالمیت کے لیے بڑا خطرہ بن گئی ہے،انہوں نے کہا کہ ٹی ٹی پی نیٹو اتحاد سے جنگ کے دوران طالبان کی اتحادی بنی، ٹی ٹی پی اور طالبان کے درمیان تعلقات اب بھی کافی مضبوط ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن