عوام نوازشریف کو دو تہائی سے زیادہ مینڈیٹ دیں: مریم نواز
اسلام آباد (خبر نگار) مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کا بیٹا وطن کو مشکلات سے نکالنے کیلئے تاریخی کردار ادا کرنے آ رہا ہے۔ عوام نواز شریف کو دو تہائی سے زائد مینڈیٹ دیں۔ نواز شریف معاشی بدحالی، مہنگائی، بے روزگاری ہمیشہ کیلئے ختم کریں گے۔ عوام نے تین بار نواز شریف پر اعتماد کیا۔ ہر غم برداشت کرکے بھی نواز شریف کی ترجیح ملک کی خوشحالی ہے۔ نواز شریف نے ملک سے لوڈ شیڈنگ، دہشتگردی اور معاشی بدحالی کا خاتمہ کیا۔ نواز شریف نے پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح 6.1 فیصد کی۔ نواز شریف ایک بار پھر قوم اور ملک کو بحرانوں سے نکالیں گے۔ قبل ازیں اجلاس میں نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے امور اور تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سابق ارکان قومی وصوبائی اسمبلی، پارٹی ٹکٹ ہولڈرز شریک ہوئے۔ نوازشریف کا تاریخی استقبال کرنے کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ شرکاءنے 21 اکتوبر کو نوازشریف کی وطن واپسی کی تاریخ کے اعلان کا خیرمقدم کیا۔ رہنماو¿ں نے کہا وطن واپسی پر نوازشریف کا تاریخی استقبال کیا جائے گا۔ نواز شریف ایک بار پھر قوم اور ملک کو ان بحرانوں سے نکالیں گے۔ قوم کی ذمہ داری ہے کہ چالبازوں، فراڈیوں، جھوٹوں اور توشہ چوروں کے پراپیگنڈے سے ہوشیار رہے۔ نواز شریف ہی پاکستان سے معاشی بدحالی، مہنگائی، بے روزگاری کے سیاہ اندھیرے ختم کر سکتے ہیں۔ قوم کو معاشی دکھوں سے نجات صرف نوازشریف ہی دلا سکتے ہیں۔ صرف نواز شریف وعدے پورے کرتے ہیں۔ اپنے قائد کا تاریخی استقبال کریں گے۔ پنجاب اور لاہور کے عوام اپنے محسن کا فقید المثال استقبال کرنے کے منتظر ہیں۔ مسلم لیگ (ن)، اس کے رہنماو¿ں اور کارکنوں کو ملک اور عوام کی خدمت کرنے کی سزا دی گئی۔ نواز شریف کو سزا کا خمیازہ پاکستان، عوام، بالخصوص پنجاب اور لاہور کے عوام بھگت رہے ہیں۔ نوازشریف اور ان کے ساتھیوں کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں۔ اسی جذبے سے قوم کی ترقی کے ہدف کے حصول کے لئے آگے بڑھتے رہیں گے۔