• news

چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات‘ انتخابات وسط فروری میں دیکھ رہا ہوں: راجہ ریاض

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی جس میں انتخابات سے متعلق معاملات پر گفتگو کی گئی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے کہا کہ الیکشن کمشن کو صاف شفاف الیکشن سے متعلق تجاویز دیں۔ صدر نے دباﺅ کے تحت چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا۔ صدر نے اپنے خط میں الیکشن کی تاریخ مقرر نہیں کی بلکہ رائے کا اظہار کیا۔ راجہ ریاض نے کہا کہ میں انتخابات وسط فروری میں دیکھ رہا ہوں۔ سابق اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ ہم نے آر او عدلیہ سے لینے کی تجاویز دی ہیں۔ عدلیہ سے آر اوز ہوں گے تو زیادہ شفاف نتائج ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمشن نے صاف شفاف انتخابات کروانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ کس پارٹی سے الکشن لڑوں گا‘ یہ ابھی فیصلہ نہیں کیا۔

ای پیپر-دی نیشن