• news

پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی ،پی پی نے لطیف کھوسہ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا

اسلام آباد+لاہور (نمائندہ خصوصی+نامہ نگار) پی پی پی نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر لطیف کھوسہ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا، جس میں ان سے وضاحت طلب کی گئی ہے۔شوکاز نوٹس پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئربخاری کی جانب سے جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ لطیف کھوسہ پیپلزپارٹی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کے ممبر ہیں، لیکن وہ پارٹی کی سینئر قیادت سے اجازت کے بغیر دوسری جماعت کا دفاع کر رہے ہیں۔نوٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ لطیف کھوسہ بغیر اطلاع دوسری جماعت کے سربراہ کے کیسز میں دفاع کر رہے ہیں اور کرپشن کیسز میں سزا پانے والے ملزم کے کیسز میں معاونت کر رہے ہیں، جبکہ انہوں نے وکلا کنونشن سے خطاب میں سائفر کے حوالے سے ریاست پر تنقید کی۔شوکاز نوٹس میں لطیف کھوسہ سے 7 روز میں جواب طلب کرتے ہوئے متنبہ کیا گیا ہے کہ جواب نہ دینے پر ضابطہ کی کارروائی عمل میں لائی جائےگی اور پارٹی کی بنیادی رکنیت ختم کر دی جائےگی۔

ای پیپر-دی نیشن