• news

روس کا پاکستان کو سستے داموں پٹرول فراہمی جاری رکھنے کا عزم

 ماسکو (نوائے وقت رپورٹ) روس نے ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان کو رعایتی قیمتوں پر پیٹرول کی فراہمی جاری رکھیں گے اور اس حوالے سے قیمتوں پر بات چیت جاری ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی سفیر ڈینیلا گانچ نے اس خدشے کو مسترد کردیا کہ روس، پاکستان کو پیٹرول کی ترسیل جاری نہیں رکھے گا۔ روسی سفیر نے بھارت کا نام لیے بغیر کہا کہ ہم کسی تیسرے ملک کے ساتھ اپنے تعلقات کو خراب کیے بغیر پاکستان کے ساتھ آزادانہ تعلقات رکھنا سیکھ رہے ہیں۔ پاکستان میں روس کے سفیر ڈینیلا گانچ نے مزید بتایا کہ رواں برس ایک لاکھ ٹن تیل پاکستان کو فروخت کرچکے ہیں اور یہ سلسلہ جاری رکھنا چاہتے ہیں۔ روسی سفیر نے مزید کہا کہ پاکستان اور روس قیمتوں کے معاملے پر بات چیت کر رہے ہیں اور امید ہے کسی ایک قیمت پر جلد اتفاق ہوجائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن