پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن اساتذہ کے حقوق کے تحفظ کا فریم ورک تیار کر ےگی: شاہد منیر
لاہور (لیڈی رپورٹر) پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن یونیورسٹییز اساتذہ کی دانشورانہ املاک کے حقوق کے تحفظ کا فریم ورک تیار کر ے گی جسکے تحت اختراع اور تخلیقی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اور پینٹنٹ فائل کرنے والے اساتذہ کومالی مراعات اورانعامات دئیے جائیں گے۔تحقیق نیا علم، نئی مصنوعات اور نئے طریقہ کار پیدا کرتی ہے اور PATENT کا حصول تحقیق کے نتیجہ میں ہونے والی ایجاد یا اختراع کی انفرادیت کا مظہر ہے۔ یہ بات چیئرمین پی ایچ ای سی ڈاکٹر شاہد منیرنے یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز میں یونیورسٹیوں پیٹنٹ فائلرز کیلئے انٹلیکچوئل پراپرٹی اور پیٹنٹ فائلنگ پر 2 روزہ سی پی ڈی ٹریننگ ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ورکشاپ کا مقصد شرکاءکو پیٹنٹ کی درخواست کے عمل کو مو¿ثر طریقے سے نیویگیٹ کرنے، ان کی دانشورانہ املاک کی حفاظت، اور ان کے IP حقوق کو نافذ کرنے کیلئے درکار علم اور مہارت فراہم کرنا تھا۔ورکشاپ میں مختلف سرکاری یونیورسٹیز کے 60 فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد آئی پی او پاکستان میں پیٹنٹ کی سینئر ایگزامینر شاکرہ خورشید ، ڈاکٹر تنویرقاسم ، ڈاکٹر آصف منیر نے بھی شرکت کی۔