• news

حافظ حمد اللہ پر حملے ملکی حالات خراب کرنے کی سازش ہے:عبد الغفار روپڑی

 لاہور (خصوصی نامہ نگار) حافظ حمد اللہ پر حملے ملکی حالات خراب کرنے کی سازش ہے۔ حکومت علماءکے تحفظ میں ناکام ہو چکی ہے۔ یہ بات جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر مولانا حافظ عبد الغفار روپڑی، مولانا عبد الوھاب روپڑی مولانا شکیل الرحمن ناصر، حافظ عبد الوحید شاہد اور مولانا بشیر سلفی نے مشترکہ بیان میں کوئٹہ میں جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما مولانا حافظ حمد اللہ پر حملہ قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کراچی میں مولانا ضیاءالرحمن مدنیکی آج نماز جنازہ ادا کی اور آج ہی مولانا حافظ حمد اللہ پر حملہ ہوگیا۔ حکومت ملکی حالات کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے اور قتل وغارت اور سکیورٹی فورسز پر مسلسل حملوں کی وجہ سے قوم اضطراب کی کیفیت میں مبتلا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت علماءپر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کرے اور تمام علماءکرام کی حفاظت کیلئے سکیورٹی کا انتظام کرے۔

ای پیپر-دی نیشن