ٹاو¿ن شپ مرکزی میلاد کمیٹی کااجلاس ،12ربیع الاول کا جلوس شایان شان طریقے سے نکالا جائیگا: سرفراز خان
لاہور(خصوصی نامہ نگار) مرکزی میلاد کمیٹی ٹاو¿ن شپ کے عہد اداروں کا اہم اجلاس چیئرمین حاجی شیخ بابر نصیر احمد کی رہائش گاہ پرہوا۔ صدارت علامہ محمد شفیق ناطق نے کی۔ جسمیں اختر خان نیازی رانا شفیق قمر محمد سرفراز خان ملک مختار شو کت علی خان شیخ عر فان شیخ سخاوت علی محمود ظفر قادری حاجی مشتاق احمد وسیم احمد عدیل بٹ شیخ غلام مصطفی محمد حنان نے شرکت اجلاس میں 12ربیع الاول کو نکلنے والے جلوس کے انتظامات پر گفتگوکی ۔محمد سرفراز خان کا کہنا تھا کہ جلوس شایان شان طریقے سے نکا لا جاے گا۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا گیا کہ جلوس کے روٹ کی تباہ حال سڑکیں بنائی جائیں