• news

حسین محی الدین کی قیادت میں مشعل بردار جلوس کل نکالا جائے گا

لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام استقبال ماہ ربیع الاول کے سلسلے میں مغل پورہ چوک سے باغبانپورہ تک مشعل بردار جلوس16ستمبر(ہفتہ) کو شام 7بجے نکالا جائے گا۔ جلوس کی قیادت تحریک منہاج القرآن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کرینگے۔ عزیز بھٹی ٹاو¿ن پی پی 156 اور 148سے نکالے جانیوالے مشعل بردار جلوس کے تمام راستوں کو بینرز، رنگ برنگی جھنڈیوں، غباروں، اسم محمد کے پوسٹرز اور برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے۔انجمن تاجران شالیمار لنک روڈ،جی ٹی روڈکی طرف سے دودھ کی سبیلیں لگائی جائینگی، تاجر رہنما جلوس پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے جلوس کا استقبال کرینگے۔ 

ای پیپر-دی نیشن