• news

مافیاز کےخلاف جاری تمام آپریشنزمنطقی انجا م تک پہنچائے جائیں:ندیم پہلوان

لاہور (خصوصی نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹری محمد ندیم پہلوان نے کہا ہے کہ بجلی ،گیس چوروں، ڈالر ز،اشیائے ضروریہ کے ذخیرہ اندوزوں اور سمگلرز کے خلاف آپریشن کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ اداروںسے مطالبہ ہے کہ مافیاز کے خلاف جاری تمام آپریشنزمنطقی انجا م تک پہنچائے جائیں۔ نگران حکومتیں عوام کو ریلیف دینے کیلئے عملی اقدامات کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملاقات کیلئے آنے والے پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ آنے والوں نے عمرہ کی ادائیگی کی مبارکباد بھی پیش کی۔ ساری قوم اپنی افواج کی پشت پر ہے اور ان کے شانہ بشانہ چلے گی۔

ای پیپر-دی نیشن