• news

جمعیت علماءاسلام کے قائدین ، کارکنان پر حملے قابل تشویش :مولاناعزیزالرحمن ثانی

لاہور(خصوصی نامہ نگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولاناعزیزالرحمن ثانی، مبلغ لاہور مولانا عبدالنعیم، سیکرٹری جنرل لاہور مولانا علیم الدین شاکر، پیررضوان نفیس، ڈاکٹرعبدالواحد قریشی، مولانا خالد محمود، مولانا محمدحنیف کمبوہ مولانا محمداشرف گجر،ودیگر علماءکی مستونگ کے علاقے میں ترجمان پی ڈی ایم و شاہین جمعیت حافظ حمداللہ پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تسلسل کے ساتھ جمعیت علماءاسلام کے قائدین اور کارکنان پر حملے قابل تشویش ہیں ایسے بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے حافظ صاحب اور ان کے رفقاءکے صحت یابی کیلئے تمام کارکنان سے اپیل کی ہے کہ خصوصی دعاو¿ں کا اہتمام کریں۔ اللہ تعالیٰ ہمارے قائدین کی حفاظت فرمائے اور انہیں صحت و تندرستی عطاءفرمائے۔ سانحہ باجوڑ اور اس سے قبل واقعات میں بھی جے یو آئی کے کارکنان اور قیادت کو نشانہ بنایا گیا۔ علماءنے کہا کہ جمعیت علماءاسلام نے آئین اور ریاست کا ساتھ دیا۔ اب ریاست جے یو آئی کو تحفظ فراہم کرکے اپنی ذمہ داری پورے کرے۔ اس قسم کے دہشت گردانہ واقعات میں اضافہ سکیورٹی اداروں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ حکومت مستونگ دھماکہ کی فوری تحقیقات کر کے واقعہ میں ملوث کرداروں کو عبرتناک سزادے۔

ای پیپر-دی نیشن