• news

5 افغان صوبوں میں مختلف جرائم کے الزام میں 27 افراد گرفتار

کابل(بی این اے )افغان وزارت داخلہ نے ملک کے 5 صوبوں میں مختلف جرائم کے الزام میں 27 افراد کی گرفتاری کی اطلاع دی ہے۔وزارت نے اپنے ٹوئٹر پر لکھا ہے سیکورٹی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کابل ، کاپیسا، دایکنڈی، تخار اور غزنی میں چوری، قتل، غیر قانونی ہتھیار رکھنے، منشیات کے استعمال، اخلاقی بدعنوانی اور دیگر جرائم کے الزام میں 27 افراد کو گرفتار کیا ہے۔وزارت نے مزید کہا اس وقت، کابل شہر کے 7 ویں سیکورٹی ڈسٹرکٹ کے اہلکاروں نے ایک چوری شدہ کار برآمد کر کے اس کے مالک کے حوالے کر دیا۔

ای پیپر-دی نیشن