• news

لاہور کے سرکاری سکولوں کوبہتر بنانے کیلئے سکول امپروومنٹ پراجیکٹ کا آغاز

لاہور(خبرنگار)وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر لاہور کے سرکاری سکولوں کی حالت بہتر بنانے کیلئے چیف سیکرٹری پنجاب نے سکول امپروومنٹ پراجیکٹ کا آغاز کر دیا۔ پراجیکٹ کی نگران چیف کمشنر لاہور رافعہ حیدر نے متعلقہ اداروں کو ابتدائی طور پر 20 سرکاری سکولوں کو ماڈرن بنانے کی ہدایت کر دی۔ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر لاہور کے سرکاری سکولوں کو صفائی کے معاملے میں ماڈل سکولز بنانے کیلئے کوشاں ہے۔ اس مقصد کے حصول کیلئے سرکاری سکولوں میں صفائی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ویسٹ سیگریگیشن کے بارے میں آگاہی دینے کیلئے کمیونٹی موبلائزیشن ٹیمیں متحرک کر دی گئیں ہیں۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کی ہدایت پر لاہور کے 20 سرکاری سکولوں میں تھری بن سسٹم انسٹال کر دیا گیا۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کا سرکاری سکولوں میں صفائی سہولیات کے حوالے سے کہنا ہے کہ اس مہم کے دوران 20 سرکاری سکولوں میں بچوں کی عملی تربیت کیلئے سکول کیمپس میں ویسٹ پکنگ، ویسٹ سیگریگیشن کی ایکٹیویٹی کروائی جا رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن