معاشرے میں عدم تحفظ کا احساس بڑھتا جا رہا ہے:عبدالغفور راشد
لاہور (خصوصی نامہ نگار) نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث اور اسلامی نظریاتی کونسل کے ممبر ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے ملک میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاشرے میں عدم تحفظ کا احساس بڑھتا جا رہا ہے ، جس پر عوام تشویش پائی جاتی ہے۔ مولانا مفتی ضیاءالرحمن مہتم جامعہ ابی ابو بکرکو کراچی میں دہشت گردوں نے شہید کر دیا۔ وہ بہت صلح پسند اور پرامن رہنما تھے۔ ایک عالم دین اور استاد کا قتل معاشرے میں پائی جانے والی بدمنی اور امن و امان کی تباہ حال صورت حال کا منہ بولتا ثبوت ہے۔تعزیتی بیان میں مطالبہ کیا کہ قاتلوں کو فی الفور گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔