حکومت بجلی ،گیس ، پٹرول کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرے:عبدالعزیز عابد
لاہور (خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی ضلع غربی لاہور عبدالعزیز عابد نے کہا کہ حکومت بجلی ،پٹرول اور گیس کی قیمتوں کو کنٹرول کرے ورنہ مہنگائی کا سونامی ان کو بہا لے جائے گا۔حکومت بجلی ،گیس اور پٹرول کی قیمتوں میں مزید اضافہ کی بجائے کمی کا اعلان کرے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی ضلع غربی لاہور کی ضلعی مجلس شوریٰ کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم ،سیکرٹری ضلع غربی لاہور سید علی ارتضیٰ حسنی ،نائب امراءسید راشد داود ،ملک محمد شفیق ،صہیب شریف ،ظہور احمد وٹو ،خواجہ محمد وسیم ،غلام حسین بلوچ ،چودھری عبدالقیوم گجر ،حافظ ذوالنون اور دیگر ممبران نے شرکت کی۔نہوں نے کہا کہ بجلی گیس اور پٹرول کی قیمتوں اضافے اور ضروریات زندگی کی قیمتوں میں اضافے نے گھریلو نظام کو تباہ و برباد کر دیا ہے ہر فرد ڈیپریشن کا شکار ہو چکا ہے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی کال پر 21 ستمبر کو ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں لوگ اپنے گھروں سے نکل کر دھرنے میں شرکت کریں گی۔