سی سی پی او کی شہدائے پولیس کے اہلخانہ ‘غازیوں ‘معذور بچوں سے ملاقات
لاہور(نامہ نگار)سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ سے شہدائے پولیس کے اہلخانہ، غازیوں اور ملازمین کے معذور بچوں نے کیپٹل سٹی پولیس آفس میں ملاقات کی۔ سی سی پی او نے ان کے مسائل سنے اور ان کے حل کےلئے موقع پر احکامات جاری کئے۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ آپ کے مسائل کے حل کےلئے فرداً فرداً مل رہا ہوں۔میرے دفتر کے دروازے آپ کےلئے ہر وقت کھلے ہیں ۔شہداءکے اہلخانہ، غازیوں اورحاضر سروس پولیس افسران و اہلکاروں کی فلاح و بہبود اور مسائل کے حل کےلئے کوئی کسر اٹھانہ رکھی جائےگی۔فرض کی راہ میں قیمتی جانیں قربان کرنےوالے اور زخمی و معذور ہونے والے پولیس آفیشلز ہمارا مان ہیں۔