مبینہ پولیس مقابلہ ‘ ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
لاہور(نامہ نگار) شفیق آباد کے علاقے بند روڈ پر مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیاہے۔ جس کی شناخت شفیق آباد کے علاقے مالی پورہ کے رہائشی عمران عرف مانا کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے گندی بمبیاں کے قریب واردات میں شہری سے موٹر سائیکل چھینی تھی۔ پولیس نے ملزم کو نواز شریف مل کے قریب ناکہ پہ روکا تو اس نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی،پولیس کی جوابی فائرنگ سے ٹانگوں پر فائر لگنے زخمی ملزم عمران عرف مانا زخمی ہوا۔جسے حراست میں لے کر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔