فیروز والہ : 2سالہ لاپتہ بچی کی نعش گھر کی پیٹی سے برآمد
فیروز والہ( نامہ نگار)2سالہ کمسن لاپتہ بچی کی نعش گھر کی پیٹی سے برآمد۔تھانہ صدر کے علاقہ کوٹ یعقوب کے محنت کش محمد وقار نے2روز قبل تھانہ میں رپورٹ درج کروائی کہ محنت مزدور کی خاطر گھر سے باہر گیا ہواتھا گھر میں بیٹی عائشہ رانی14سالہ اور2سالہ چھوٹی بیٹی حفظ رانی گھر میں تھی۔ چھوٹی بیٹی غائب ہے۔ مقدمہ مدعی کے گھر کی پیٹی سے کمسن بچی کی نعش برآمد کرلی گئی۔ کمسن بچی کے گلے پر نشان ہے ۔ ایسا لگ رہا ہے کہ گلا دبا کر قتل کیا گیا ۔ چہرہ سیاہ ہوچکا ہے۔ اصل حقائق پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعدسامنے ائیں گے ۔