• news

سوشل ویلفیئر پالیسی کی تشکیل کا عمل مکمل کیا جائے گا:مدثر ریاض ملک

لاہور(لیڈی رپورٹر) محکمہ سوشل ویلفیئر پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل مدثر ریاض ملک نے کہا ہے کہ سوشل ویلفیئر پالیسی کی تشکیل کا عمل مکمل کیا جائے گا جس کا مقصد ادارہ جاتی سروسز میں بہتری لانا اور نادار طبقے کی فلاح و بہبود کے عمل کو وسعت دینا ہے۔انہوںنے ان خیالات کااظہار گزشتہ روز یونیسف کے تعاون سے محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈبیت المال پنجاب کی سوشل ویلفیئر پالیسی کی تشکیل کے سلسلے میں مشاورتی ورکشاپ سے خطاب میں کیا۔ سوشل ویلفیئر ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ لاہور میں منعقدہ اس ورکشاپ میں محکمے کی سروسز اور اس سے متعلق ذیلی امور زیر بحث آئے۔ اس موقع پر محکمے کے مختلف وِنگز کے ڈائریکٹرز ، فلاحی اداروں کے انچارج اور کنسلٹنٹ ڈاکٹر اسامہ صدیق بھی موجود تھے۔

ای پیپر-دی نیشن