فیروز والہ :ڈکیتی کی متعدد وارداتیں مزاحمت پر فائرنگ کرکے زخمی کردیا
فیروز والہ( نامہ نگار)رچنا ٹاو¿ن کے قریب ڈاکو ﺅںنے موٹر سائیکل سوار اسلم اور ساتھی سے نقدی اور دو موبائل چھین لیا۔ کوٹ عبدالمالک میں ڈاکو فیکٹری کے سیلز مین شمراں خان سے 70 ہزار روپے رقم اور دو موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔ ہاو¿سنگ کالونی میں دو ڈاکو عاقب سے نقدی اور موبائل چھین کر فرار ہوگئے۔ منوں آباد کے قریب دو ڈاکوﺅں ساجد علی سے نقدی چھین لی ۔ مزاحمت پر فائرنگ کرکے زخمی کردیا ۔ نہرخانپور کے قریب تین ڈاکوندیم سے نقدی موٹر سائیکل اور موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔