• news

بجلی بلوں میں اضافی ٹیکسز کے خلاف درخواستوں پر حکومت، ڈسکوز کو نوٹس

پشاور(آئی این پی ) پشاور ہائیکورٹ نے بجلی بلوں میں اضافی ٹیکسز کے خلاف دائر درخواستوں پر وفاقی حکومت، ڈسکوز اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیا۔ ہائیکورٹ میں بجلی بلوں میں اضافی ٹیکسز کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ بجلی بلوں میں مختلف قسم کے اضافی ٹیکس لگائے گئے ہیں جس کی وجہ سے عوام مشکلات کا شکار ہیں۔ میٹر ریڈنگ بھی ٹھیک طریقے سے نہیں ہوتی۔ ریڈنگ لیٹ لیتے ہیں جس سے اضافی بل آجاتے ہیں، بجلی بلوں میں 13 قسم کے ٹیکس لگائے گئے ہیں جو عوام کے ساتھ ناانصافی ہے، خیبر پی کے بجلی پیدا کرنے والے صوبہ ہے‘ لیکن اپنا شیئر نہیں ملتا ہے ۔ہم نے اس کو بھی چیلنج کیا ہے۔ عدالت حکم امتناع جاری کرے کہ اگلے مہینے کے بل میں اضافی ٹیکس نہیں لگائے جائیں۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

ای پیپر-دی نیشن