کیربیئن لیگ :صائم ایوب کی مسلسل تیسری نصف سنچری ‘ ٹاپ سکورر بن گئے
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کے صائم ایوب نے کیربیئن پریمیئر لیگ میںگیانا ایمیزون واریئرز کی جانب سے کھیلتے ہوئے صائم ایوب نے جمیکا تھلاواز کےخلاف نصف سنچری بنائی۔صائم ایوب 53 گیندوں پر 85 رنز بناکر مین آف دی میچ قرار پائے۔یہ سی پی ایل میں ان کی مسلسل تیسری ففٹی ہے۔پاکستانی بیٹر صائم ایوب نے اس سے قبل بارباڈوس رائلز اور ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کے خلاف بھی نصف سنچریاں سکور کی تھیں۔مسلسل تین نصف سنچریوں کے بعد صائم ایوب سی پی ایل کے ٹاپ سکورر بن گئے ہیں، 21 سالہ کرکٹر نے ٹورنامنٹ کی 7 اننگز میں 288 رنز بنائے ہیں۔