قومی ٹیم میں کھلاڑیوں کی انجریز ‘ورلڈ کپ سکواڈ چیلنج بن گیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر)زخموں سے چور چور قومی ٹیم کیلئے ورلڈکپ سکواڈ چیلنج بن گیا۔پے در پے کھلاڑیوں کی انجریز کے باعث ورلڈکپ کےلئے پاکستان ٹیم کے سکواڈ میں سرپرائز انٹریز کا امکان ہے۔ایشیا کپ میں بھارت کیخلاف بڑے مارجن سے ناکا می و انجریز پر چیف سلیکٹر انضام الحق بھی پریشان ہیں۔ چیف سلیکٹر انضمام الحق نے لوکل سلیکٹرز کیساتھ بڑی بیٹھک لگا لی۔لاہور میں انضمام الحق کی سربراہی میں میٹنگ میں بڑے فیصلے ہوں گے۔ لوکل سلیکٹرز توصیف احمد ، وسیم حیدر، مسعود انوار ، محمد سلمان، محمود حامد، ثنااللہ،جاوید حیات شامل ہیں۔انضمام الحق ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر، ہیڈکوچ بریڈبرن اور کپتان بابر کو بھی اعتماد میں لیں گے۔ورلڈکپ کے آغاز سے چند دن قبل ایشیاکپ میں قومی ٹیم کو انجریز کا سامنا ہے۔ فاسٹ باﺅلر نسیم شاہ انجری کی وجہ سے ایشیاکپ سے باہر ہو گئے ہیں جبکہ فاسٹ باﺅلر حارث رﺅف کو آرام دیا گیا ہے۔آل راﺅنڈر سلمان آغا چہرے پر گیند لگنے سے زخمی ہوئے ہیں اور نوجوان بیٹر سعودشکیل بخار میں مبتلا ہیں۔امام الحق بھی ان فٹ ہوچکے ہیں ۔