ایشین گیمز‘پاکستان والی بال ٹیم جیت کا عزم لئے چین چلی گئی
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان والی بال ٹیم ایشین گیمز میں اچھی کارکردگی دکھانے کا عزم لیے اسلام آباد سے چین کے شہر ہینگزو چلی گئی۔ والی بال ایونٹ 19 سے 26 ستمبر تک جاری رہےگا۔ ہیڈ کوچ ایسانائی ریماریز نے کہا کہ پاکستان میں تین ماہ بھرپور ٹریننگ کی،ایونٹ کیلئے تیار ہیں، ایشین گیمز سے قبل ایشین چیمپئن شپ میں بھی تجربہ اچھا رہا، ایشین گیمز کیلئے اب زیادہ تیار ہیں۔پر امید ہیں کہ ٹیم پاکستان ایشین گیمز میں اچھے نتائج کےساتھ وطن واپس آئےگی۔ کپتان مبشر رضا نے کہا کہ ہیڈ کوچ نے مارڈرن والی بال کی بھرپور ٹریننگ کرائی ہے۔ ملک کیلئے اچھا رزلٹ لے کر آئیں گے۔ نائب کپتان مراد جہاں نے کہا کہ چین روانگی سے قبل حوصلے کافی بلند ہیں۔