مہنگائی کا ایک اور بم: پٹرول 20، ڈیزل 17مہنگا
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) حکومت نے ایک بار پھر پٹرول اور ڈیزل کے نرخوں میں بھاری اضافہ کیا ہے اور نئے نرخ لاگو کر دیئے ہیں، پٹرول کے نرخ میں26.02 روپے اور ڈیزل کے نرخ میں 17.34 روپے فی لٹر کا اضافہ کر دیا گیا ہے پٹرول کے نئے نرخ 331 روپے 38پیسے فی لٹر جبکہ ڈیزل کے نئے نرخ 329روپے18 پیسے فی لٹر مقرر کیے گئے ہیں۔