• news

حکومت نیب ترامیم کیس کے تفصیلی فیصلے کا انتظار کر رہی : مرتضیٰ سولنگی

اسلام آباد( خبرنگار خصوصی ) نگراں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضی سولنگی نے کہا ہے کہ حکومت سپریم کورٹ کے نیب ترامیم کیس کے حوالے سے تفصیلی فیصلے کا انتظار کر رہی ہے، تفصیلی فیصلہ موصول ہونے پر وزارت قانون اور ہمارے قانونی ماہرین اس کا جائزہ لیں گے، بجٹ میں الیکشن کے لئے رقم مختص ہے، انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن کی تمام ضروریات پوری کی جائیں گی۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو پریس کانفرنس کے دوران کہی۔ نیب ترامیم پر سپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلق صحافی کے سوال کے جواب میں نگراں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا حکومت سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کا انتظار کر رہی ہے، تفصیلی فیصلہ موصول ہونے پر وزارت قانون اور ہمارے قانونی ماہرین اس کا جائزہ لیں گے اور اس کی روشنی میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ بجٹ میں الیکشن کے لئے رقم مختص ہے، اس وقت حلقہ بندیوں کا کام چل رہا ہے، ہماری کمٹمنٹ ہے کہ انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن کی سکیورٹی اور مالی وسائل سمیت تمام ضروریات پوری کی جائیں گی۔

ای پیپر-دی نیشن