• news

سٹیٹ بنک نے نیا پاکستان سرٹیفکیٹس کیلئے منافع میں اضافہ کر دیا

کراچی(کامرس رپورٹر)سٹیٹ بینک کی جانب سے نیا پاکستان سرٹیفکیٹس کیلئے منافع کی شرح میں اضافہ کردیا گیا ہے۔سٹیٹ بینک کے مطابق تین ماہ کے ڈالرسرٹیفکیٹس کا شرح منافع 1.25فیصد اضافہ سے8.25فیصد مقرر کیا گیا ہے،پاکستانی روپیہ کا شرح منافع 6 فیصد اضافہ سے 21 فیصد کردیا گیا، 6 ماہ کیلئے ڈالرکیلئے شرح منافع 1.30فیصد اضافہ سے 8.50فیصد، پاکستانی روپیہ سیونگ سرٹیفکیٹ 6 ماہ کا منافع 6 فیصد اضافہ سے 21.25فیصد کردیا گیا ہے، 12 ماہ کے ڈالر سرٹیفکیٹس پرمنافع کی شرح 1.50 فیصد اضافہ سے9 فیصد کردی گئی،12 ماہ کے پاکستانی روپیہ سرٹیفکیٹس پرمنافع کی شرح 6 فیصد اضافہ سے 21.50فیصد کردی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن