• news

استحکام پاکستان پارٹی کی رجسٹریشن کے خلاف درخواست خارج، الیکشن کمشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(آئی این پی)الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی کی رجسٹریشن کے خلاف درخواست خارج کر دی،استحکام پاکستان پارٹی کی رجسٹریشن سے متعلق الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، استحکام پاکستان پارٹی کی رجسٹریشن کا معاملہ زیر التوا ہے،الیکشن کمیشن کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن ایکٹ کے آرٹیکل 206، 209اور 210کے تحت سیاسی جماعت کو رجسٹرڈ کیا جاتا ہے، استحکام پاکستان پارٹی اور استحکام پاکستان تحریک کے ناموں میں واضح فرق ہے اس لئے استحکام پاکستان پارٹی کے نام کے خلاف درخواستیں خارج کی جاتی ہیں،فیصلے کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کی رجسٹریشن کا عمل تاحال مکمل نہیں ہوا، استحکام پاکستان پارٹی کی رجسٹریشن کے بعد انتخابی نشان الاٹ کیا جائے گا،واضح رہے کہ استحکام پاکستان تحریک کے احمد کلیم نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی تھی کہ یکساں نام ہیں اور اس سے ابہام پیدا ہوگا اس لئے استحکام پاکستان پارٹی کی رجسٹریشن نہ کی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن