سائفر کیس ، چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر اعتراضات دور
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر کیس کے اخراج کی چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست سے اعتراضات دور کر دیئے۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے سائفر کیس کے اخراج کی چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت درخواست گزار چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے عملے کو ترمیم کیلئے دائر درخواست پر دائری نمبر لگانے کی ہدایت کر دی۔واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر کیس کے اخراج کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔