معاشرے کے تمام افراد کو انتخابی عمل میں شامل کرنے کی کوشش کررہے ہیں: چیف الیکشن کمشنر
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے عالمی جمہوریت ڈے پر بیان میں کہا ہے کہ الیکشن کمشن جمہوریت کی بقائ، فروغ اور استحکام کیلئے آئینی کردار ادا کرتا رہے گا۔ معاشرے کے تمام افراد کو انتخابی عمل میں شامل کرنے کیلئے کوشش کی جا رہی ہے۔ پاکستانیوں کی انتخابی عمل میں بلاامتیاز شرکت یقینی بنائی جائے گی۔