• news

افغان طالبان ، دہشتگرد تنطیموں کے روابط پر عالمی برادری کی تشویش

تاشقند (نوائے وقت رپورٹ) افغان طالبان اور دہشت گرد تنظیموں کے روابط پر عالمی برادری نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ تاشقند کانفرنس میں شرکاءنے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ القاعدہ افغان طالبان حکومت کے ساتھ قریبی اور علامتی تعلقات برقرار رکھے ہوئے ہے۔ القاعدہ اراکین نے افغانستان میں طالبان حکومت میں سکیورٹی اور انتظامی امور میں منصب لے رکھے ہیں۔ القاعدہ کو ماہانہ فلاحی ادائیگیاں کی گئیں۔ اس کے کچھ حصے جنگجو¶ں کو بھی دیئے گئے۔ امریکی سفیر نے کہا کہ طالبان کو بتانا ہوگا افغانستان کی سرزمین کسی دہشتگرد تنظیم کیلئے محفوظ پناہ گاہ نہیں۔ روسی نائب سفیر نے کہا کہ مغربی ممالک جو ہتھیار افغانستان لائے اب وہ دہشتگردوں کے ساتھ لگ چکے ہیں۔ سابق کمانڈر سینٹ حکام نے کہا ہے کہ افغانستان سے امریکی افواج کے انخلاء کو تاریخی غلطی کے طور پر دیکھا جائے گا۔ عسکریت پسندوں کو ایک بار پھر افغانستان میں قدم جمانے کا موقع مل گیا۔

ای پیپر-دی نیشن