• news

سانحہ جڑانوالہ کی جوڈیشل انکوائری درخواست پر حکومت پنجاب سے انکوائری رپورٹ طلب

لاہور (خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے سانحہ جڑانوالہ کی جوڈیشل انکوائری کرانے کی درخواست پر حکومت پنجاب سے 22 ستمبر تک انکوائری رپورٹ طلب کرلی، عدالت نے ریمارکس دئیے کہ قانون کے مطابق جوڈیشل انکوائری بنانے کا اختیار صرف حکومت کو ہے، اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب ستار ساحل نے موقف اپنایا کہ ایسے واقعات معاشرے میں نہیں ہونا چاہیئں، حکومت نے کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو پہلے انکوئری مکمل کرے گی اس کے بعد حکومت تعین کرے گی کہ کیا کرنا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن