• news

مناواں میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے 2 نوجوان جاں بحق، ملزم فرار

 لاہور (نامہ نگار) مناواں میں دیرینہ دشمنی کے نتیجے میں مخالفین کی فائرنگ سے دو نوجوان جاں بحق ہو گئے۔ واقعہ ڈھائے اعوان میں پیش آیا۔ مقتولین میں 24 سالہ راشد اور 20 سالہ عبدالرحمن شامل ہیں۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر فرانزک ٹیم کی مدد سے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے اور دونوں لاشیں قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں۔ پولیس کا کہنا کہ مقتولین آپس میں کزن تھے۔ ان کا اپنے رشتے دار ظفر گروپ سے لڑائی جھگڑا چل رہا تھا۔ مخالفین نے آکر دونوں نوجوانوں کے سر میں گولیاں مار کر قتل کردیا۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے فوری اقدامات کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ واقعہ کی ہر پہلو سے تفتیش کرتے ہوئے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔ 

ای پیپر-دی نیشن