چنیوٹ: گھریلو جھگڑے پر نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی
چنیوٹ (نمائندہ نوائے وقت) گھریلو جھگڑے پر نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ محلہ معظم شاہ کے رہائشی نوجوان اٹھارہ سالہ ثاقب نے گھریلو جھگڑے پر زہریلی گولیاں کھائیں جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا جہاں یہ دم توڑ گیا۔