پھول نگر: ریسکیو 1122 کی غفلت‘ بروقت طبی امداد نہ ملنے سے مریض جاں بحق
پھول نگر (نامہ نگار) ریسکیو1122کی غفلت، لاپرواہی اور طبی امداد بروقت نہ ملنے کے باعث دل کا دورہ پڑنے والا شخص شہزادچودہ گھنٹے بعد انتقال کرگیا۔ پھول نگر کے محلہ لنگر خانے والی گلی میں شہزاد کو دل کی تکلیف ہوئی تو مقامی لوگوں نے اسے رورل ہیلتھ سنٹر میں پہنچایا ۔