سوشل میڈیا پر دوستی، سویڈن کی خاتون نے سوات کے نوجوان سے شادی کرلی
سوات(نیٹ نیوز) سوشل میڈیا پردوستی کے بعد ایک اورغیر ملکی خاتون پاکستان پہنچ گئی۔ سویڈن کی 44 سالہ خاتون 23 سالہ احمد شاہ کی محبت میں سوات پہنچی ہیں۔ یانتاسات تنیارات نامی خاتون نے چارباغ کے احمد شاہ سے نکاح کرلیا۔یانتاسات تنیارات نے باقاعدہ طورپر اسلام بھی قبول کرلیا۔