برائلر گوشت کی قیمت میں4روپے کلو اضافہ‘ انڈے ایک روپیہ درجن مہنگے
لاہور(کامرس رپورٹر ) شہر میں گزشتہ روز پرچون سطح پر فی کلو برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 4روپے اضافے سے498روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت3روپے اضافے سے332روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت ایک روپے اضافے سے286روپے فی درجن کی سطح پر رہی۔