پلاٹوں پر قبضے کا الزام، منشاءبم کی رہائی کیلئے درخواست خارج
لاہور (خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے پلاٹوں پر قبضے کے الزام میں گرفتار منشاءبم کی رہائی کی درخواست خارج کردی، عدالت نے درخواست گزار کو ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی، عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ منشاءبم کی گرفتاری قانونی ہے،