• news

ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں نقل: پشاور ہائیکورٹ نے نتائج روکنے کا حکم دےدیا

اسلام آباد+ پشاور ( نا مہ نگار/نیٹ نیوز)پشاور ہائیکورٹ نے ایم ڈی کیٹ کے ٹیسٹ میں بلیو ٹوتھ کے ذریعے نقل کیسز پر طلبہ کی درخواست پر نتائج روکنے کا حکم دےدیا۔ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں بلیو ٹوتھ کے ذریعے نقل کرنے کےخلاف دائر درخواستوں پر پشاور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ پشاور ہائیکورٹ نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے نتائج روک لیے اور چیف سیکریٹری، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایٹا اور رجسٹرار پی ایم ڈی سی سے جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے کہا آئندہ سماعت تک ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے نتائج آفیشل ویب سائٹ پر اَپ لوڈ نہ کیے جائیں۔ بعدازاں عدالت نے سماعت 21 ستمبر تک ملتوی کردی۔اسلام آباد سے نا مہ نگار کے مطابق وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان کی زیر صدارت میں فیصلہ کیا گیا ایم ڈی کیٹ ری کنڈکٹ نہیں ہو گا۔ یو ایچ ایس لاہور کی پانچ غلط کیز پر پانچ گریس مارکس دئے جائیں گے۔ وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے صوبائی وزرا صحت اور صدر پی ایم ڈی سی کے ساتھ اجلاس کیا انہوں نے ایم ڈی کیٹ امتحان کے انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا اور ساتھ ہی ہدایت کی کہ تمام شکایات کا ازالہ کیا جائے۔ 

ای پیپر-دی نیشن